اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا: اسرائیلی حکومت نے شام میں تقریباً تمام دفاعی اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ اس حکومت نے 1974 کے معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 350 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کی مزید زمینوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
دریں اثنا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل - جو بنیادی طور پر کسی بھی غیر قانونی جارحیت کو روکنے کی ذمہ دار ہے - امریکی خلاف ورزی کی وجہ سے ناکارہ تماشائی بن چکی ہے۔
شام کے ہمسایہ ممالک ، اسلامی دنیا اور درحقیقت اقوام متحدہ کا ہروہ رکن جو قانون ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو اہمیت دیتا ہے وہ ان حالات کی طرف سے بے پروا نہيں رہ سکتا۔
اس لئے شام میں اسرائیلی جارحیت اور تباہی کو روکنے کے لیے علاقائی ممالک کا اتحاد اور ان کی جانب سے فوری و موثر اقدام ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ